حیدرآباد۔2دسمبر(اعتماد نیوز)
فوڈ پروسيسنگ کى وزير مملکت سادھوى نرنجنا جيوتى کو آج کانگريس اور ترنمول کانگريس کى سخت مخالفت کے سبب اپنے قابل اعتراض بيان پر لوک سبھا ميں معافى مانگنى پڑى۔
ايوان ميں اس “قابل اعتراض” بيان پر ہنگامے اور کارروائى ملتوى ہونے
کے دوران حکومت نے تسليم کيا کہ يہ ايک “سنجيدہ معاملہ” ہے اور وزير نے کل ايک عوامى جلسہ کے دوران “انتہائى مشتعل” بيان ديا ہے۔ سادھوى نے کہا “ميرا ارادہ کسى کے جذبات کو ٹھيس پہنچانا نہيں تھا۔ ميں نے کہا ہے، ميں اسے تسليم کرتى ہوں۔ ميں اپنے بيان پر دل سے معافى چاہتى ہوں”۔